تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوئی شخص نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتا، فہمیدہ مرزا

جنگ نیوز -
لاہور…قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ کوئی شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا،حکومت نے واضح کردیا ہے کہ وہ تحفظ ناموس رسالت کے برعکس سوچ بھی نہیں سکتی۔ وہ لاہورمیں پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں ۔انکا کہناتھا کہ شیریں رحمان نے توہین رسالت ایکٹ کے حوالے سے کچھ ترامیم تجویزکرکے بحث کی درخواست کی ہے ۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پارلیمنٹ میں سب جماعتوں کی کامیابی ہے ۔ انکا کہناتھا کہ پاکستانی معاملات میں امریکی مداخلت کوئی نئی بات نہیں،جو پیسے دیتا ہے وہ اخراجات پر بھی نظررکھتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.