5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملتان : بچی کے اغوا کی کوشش ناکام ، ملزمان گرفتار
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان کے علاقہ پیپلز کالونی میں 5 سالہ بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنا کر ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح7 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب بچی اپنے گھر سے نکل کر اپنی دادی کے گھر جا رہی تھی کہ ایک شخص نے بچی کو اغوا کرنے کی کوشش کی 5 سالہ رمشا کے شور مچانے پر اس کی دادی گھر سے باہر نکل آئی اور بچی کو اغوا کار سے چھڑانے میں کامیاب ہو گئی بچی کے والدین نے تھانہ ممتاز آباد کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ،دوسری جانب اغوا کے شبہ میں حراست میں لئے جانے والے ملزمان کا کہنا ہے کہ وہ بے قصور ہیں اور انہوں نے بچی کو اغوا نہیں کیا تفتیشی افسر تھانہ ممتاز آباد محمد غفار کا کہنا ہے انہوں نے تفتیش شروع کر دی ہے اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ۔