تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی : ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مالک گرفتار پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ایف آئی اے ہیومن ٹریفک کا ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مالک گرفتار پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات برآمد ۔ایڈشنل ڈائریکٹر ایف آئی ائے ہیومن ٹریفک آصف اعجاز کے مطابق کراچی میں صدر ٹاون میں واقع ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا جہاں موجود جعلی پاسپورٹ ،ویزہ فارم سمیت دیگر دستاویزات برآمد کر کے مالک کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ٹریول ایجنسی عمرہ ،حج سمیت دیگر اسکینڈلز میں ملوث تھی ۔گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ جعلی پاسپورٹ کے عوض لوگوں کو بیرون ملک بھیجتا تھا ،جس کی وہ بھاری رقم وصول کر تا رہا ہے،ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.