5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایران نے ساڑھے تین ماہ کیلئے پاکستانی سیب اور موسمی پر ڈیوٹی ختم کر دی
جنگ نیوز -
کراچی…ایران نے ساڑھے تین ماہ کیلئے پاکستانی سیب اور موسمی پر بھی درآمدی ڈیوٹی ختم کر دی۔یہ بات کراچی میں ایرانی کمرشل اتاشی احمد صالحی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی برآمد کنندگان اب سیب ، موسمی اور کینو ڈیوٹی فری ایران برآمد کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ یہ رعایتی برآمدات پانچ جنوری سے اکیس مئی تک جاری رہیں گی۔ احمد صالحی کے مطابق ڈیوٹی فری ایکسپورٹ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے تاہم چار فیصد درآمدی ٹیکس بدستور نافذ رہے گا۔ کمرشل اتاشی کے مطابق ایران کی جانب سے یہ خریداری نئے ایرانی سال سے پہلے عوام کی جانب سے لذیذ پاکستانی پھل کی خریداریکیلئے کی جارہی ہے۔