تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کیرالہ کی رقاصہ کا میراتھن رقص گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

جنگ نیوز -
تریونڈرم …کیرالہ کی ایک رقاصہ کے میراتھن رقص کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈکا حصہ بنالیا گیا ہے۔Kalamandalam Hemalatha نے گزشتہ سال مسلسل 123گھنٹے 15منٹ رقص کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس سے پہلے ریاست آندھرا پردیش کی Vettikotta Yadagiriکو مسلسل 123گھنٹے تک مسلسل رقص کرنے پر یہ اعزا ز حاصل تھا۔Kalamandalam Hemalatha جو ان دنوں Thrissur میں ڈانس اسکول چلارہی ہیں، نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے طویل ترین وقت رقص کا اعزاز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ اعزاز آئندہ کے ڈانس پروگرام میں نوجوانوں کی دلچسپی پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔Kalamandalam Hemalathaنے 26جنوری سے کیرالہ میں one-month-old all-Kerala relay کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں خواتین اور بچوں میں صحت اور فزیکل فٹنس سے متعلق آگاہی پید ا کی جائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.