تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

لارادتہ نے مہیش بھوپاٹی سے شادی کرنے کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ اداکارہ لارادتہ نے ٹینس کے عالمی شہرت یافتہ بھارتی کھلاڑی مہیش بھوپاٹی سے 14فروری کو Valentine Dayکے موقع پر شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔حال ہی میں 7سال کی رفاقت کے بعد اپنی پہلی بیوی Shweta Jaishankar کو طلاق دینے کے بعد مہیش نے اب سابق مس یونیورس لارادتہ کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی شادی بھارتی سیاحتی مرکز گوا کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ شادی کے بعد لارا دتہ بھوپاٹی کے پالی ہل میں واقع اپارٹمنٹ میں منتقل ہوجائیں گی۔ مہیش کی لارادتہ سے پہلی ملاقات فلم فیئر ایوارڈ کے موقع پر ہوئی تھی جس کے بعد سری لنکا میں ہونے والی IIFA کی تقریب میں بھی مہیش لارادتہ کے ساتھ نظر آئے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.