تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملک بھر میں60 سوائن فلو کیسز کی تصدیق

جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی ادارہ صحت کو ملک بھر سے سوائن فلو کے80 مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے موصول ہوئے ہیں جن میں سے60 مریضوں کو سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے۔قومی ادارہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک پنجاب سے25 خیبرپختونخوا سے9 کراچی سے13اور اسلام آباد سے13تیرہ سوائن فلو کے کیس سامنے آچکے ہیں۔ قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ سوائن فلو سے ہرگز خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں، یہ موسمی فلو ہے جو احتیاط اور علاج سے جلد ٹھیک ہوجاتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.