تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر بھتے کی پرچیاں ،دکانداروں کا احتجاج

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کی فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پر گذشتہ شب بھتہ مافیا کی جانب بھتے کی پرچیاں تقسیم کرنے اور فائرنگ کے بعد خوف کی فضا قائم ہے جبکہ متاثرہ دکانداروں نے کام بند کردیا ہے۔ کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے اور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ کے تین ہوٹلوں پر گذشتہ شب کراچی کی ایک مافیا کی جانب سے دس دس لاکھ روپے بھتے کی پرچیاں بھیجی گئی تھیں۔ دکانداروں کی جانب سے انکار کرنے پر جرائم پیشہ افراد نے برنس روڈ پر شدید فائرنگ کردی تھی جس سے بھگدڑ مچ گئی ہوٹل مالکان اور دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کاروبار بند کر دیا تھا۔ نماز جمعہ کے بعد دوکانداروں نے احتجاج کیا اور پورے علاقے میں بھتہ مافیا کے خلاف بینرز آویزاں کردیئے۔ دوکانداروں کا مطالبہ ہے انہیں سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ وہ بے خوف وخطر اپنا کاروبار چلا سکیں تاہم چوبیس گھنٹے کذرنے کے باوجود اب تک واقع میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.