5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کوئٹہ،قانون رسالت میں مجوزہ ترمیم کیخلاف جمعیت کا احتجاج
جنگ نیوز -
کوئٹہ…اسلامی جمعیت طلبا کوئٹہ کے زیر اہتمام قانون رسالت میں مجوزہ ترمیم کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی اور مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسلامیجمعیت طلبا بلوچستان کے ناظم نورالدین نورانی نے کہا کہ1973کے رسالت قانون میں ترمیم کی کوشش کی جارہی ہے اور جس نے اس کو چھیڑا اس کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری قاتل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کو اور اس کے اہل خانہ کے خلاف کیسز ختم کر کے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کے طول وعرض میں مرکزی ناظم اعلیٰ سیدعبدالرشید کی اپیل پر ریلیاں نکالی جارہی ہیں ، ہم نبی آخر زماں کے غلام میں اور ہم ناموس رسالت کی حفاظت اپنے خون سے کریں گے۔