5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وادی کوئٹہ میں سرد کی لہر ، درجہ حرارت منفی6ریکارڈ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…وادی کوئٹہ میں سرد کی لہر جاری ہے ۔آج درجہ حرارت منفی6ریکارڈ کیاگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج وادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے ۔شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہیں،نلوں میں پانی کے جم جانے کی وجہ سے بھی شہریوں کو مشکل پیش آرہی ہے ۔درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس کے پریشر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے کھانا پکانے میں بھی مشکل کا سامنا ہے۔