تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی،ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
کراچی…امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے قائم کی گئی تحریک فری عافیہ موومنٹ کے تحت آج ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا اور مظاہرے کیے گئے۔ اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے باہربھی ایک مظاہرے سے ڈاکٹر عافیہ کی بہن ڈاکٹر فوزیہ اور پاسبان کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ امریکہ میں جمہوریت اور عدل و انصاف کا غیر جانبدارانہ نظام قائم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عافیہ کو سنائی گئی سزا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جبکہ اکیس جنوری دو ہزار گیارہ سزا کے خلاف اپیل کی آخری تاریخ ہے لیکن آج تک ڈاکٹر عافیہ کو ان کے گھر والوں سے نہیں ملنے دیا گیا نہ ہی انہیں اپنی مرضی کے وکیل فراہم کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عافیہ کی رہائی تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.