5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بالی ووڈ فلم"نوون کلڈ جیسیکا"آج سینماگھروں میں ریلیز
جنگ نیوز -
ممبئی… بالی ووڈ فلم"نوون کلڈ جیسیکا"آج سینماگھروں میں سج گئی۔فلم میں رانی مکھرجی صحافی کے کردارمیں نظر آئیں گی۔نوون کلڈ جیسیکا کی کہانی مشہور ماڈل جیسیکا لعل کے قتل پرمبنی ہے، جسے 29اپریل1999کو قتل کردیا گیا تھا،فلم میں رانی مکھرجی نے کرائم رپورٹر کا کردار ادا کیا ہے،جو جیسیکا کے قتل کی رپورٹ تیار کرتی انویسٹی گیشن کرتی ہیں،فلم میں جیسیکا لعل کا کردارMyra Karn نے نبھایاہے ،جبکہ رانی کاساتھ دیتی ودیا بالن جیسیکا کی بہن سبرینالعل کے روپ میں نظرآئیں گی۔