تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت: تلنگانہ ریاست کے مسئلہ پر مظاہرے شروع

جنگ نیوز -
حیدرآباددکن…جنوبی بھارت کی ریاست، آندھرا پردیش میں علیحدہتلنگانہ ریاست کے قیام کے مسئلہ پر قائم حکومت کی سری کرشنا کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے تاہم تلنگانہ کے حامیوں نے اسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف مظاہرے شروع کردیے ہیں۔کمیشن نے رپورٹ میں 6اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ آندھرا پردیش کی ریاست میں کوئی تبدیلی نہ کی جائے اور اسے جوں کا توں رہنے دیا جائے۔تجویز نمبر2میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آندھرا پردیش کو تلنگانہ اور آندھراپردیش میں اس طرح تقسیم کیا جائے کہ1946ء سے پہلی والی پوزیشن دوبارہ بحال ہوجائے۔تیسری تجویز میں کہا گیا ہے کہ ریاست کورائیلا Telangana اور ساحلی آندھرا میں تقسیم کردیا جائے لیکن موجودہ دارالحکومت حیدر آباد کو Telangana کے ساتھ رہنے دیا جائے۔ چوتھی تجویز میں آندھرا پردیش کو Seemandhraاور Telangana میں تقسیم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حیدر آباد کو مرکز کے زیر انتظام یونین کے طور پر رہنے دیا جائے۔پانچویں تجویز کے مطابق ریاست کو موجودہ سرحد کی مناسبت سے Telangana اور Seemandhra ریاست میں تقسیم کی تجویز پیش کرتے ہوئے حیدر آباد کو Telanganaکا دارالحکومت بنانے اور Seemandhraکے دارالحکومت کے لیے کسی اور شہر کا انتخاب کرنے کو کہا گیا ہے جبکہ آخری تجویز میں آندھرا پردیش کو متحدہ ریاست برقرار رکھتے ہوئے Telangana علاقے کی مشکلات سے نمٹنے کے لیے تین بورڈ قائم کرنے کو کہا گیا ہے جو انکم ٹیکس ،ندیوں کے پانی اور دوسرے مسائل میں اس کے ساتھ انصاف کے ساتھ کام کریں۔کمیشن کی اس رپورٹ کو Telangana کی حامی تما م جماعتوں نے یکسر مسترد کردیا ہے۔Telangana Rashtra Samiti کے لیڈر کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ وہ Telangana ریاست کے قیام کے لیے اپنی تحریک اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک مرکزی حکومت پارلیمان میں اس کے لیے بل منظور نہیں کرلیتی۔دارالحکومت حیدرآباد سمیت کئی علاقوں میں اس رپورٹ کی حمایت اور مخالفت میں دھرنے اور احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.