تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جھنگ: ایک شخص کا بیوہ بھابی اور بھتیجیوں پر تشدد

جنگ نیوز -
جھنگ…جھنگ میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر ایک شخص نے بیوہ بھابی اور قوت بصارت سے متاثرہ اپنی دو بھتیجیوں کو تشدد کرکے زخمی کر دیا ہے ۔جھنگ کے محلہ پیپلیانوالہ کی رہائشی بیوہ خاتون عذرا پروین کے مطابق اس کا دیور اقبال ا پنے دو بیٹوں اعظم ،حسن اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ نشے کی حالت میں رات گئے ان کے گھر داخل ہوا اورنامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں موجود قوت بصارت سے متاثرہ اس کی دو جوان بیٹیوں ،بیٹے اور اس کو مارنا شروع کر دیا، جس سے اس کی ایک بیٹی سعدیہ کے سر اور آنکھ پر بھی چوٹ آئی جبکہ دوسرے بچے بھی زخمی ہوئے۔ قوت بصارت سے متاثرہ لڑکی سعدیہ کے مطابق اہل محلہ کی مداخلت پر ان کی جان بخشی گئی جبکہ اس واقعہ کی اطلاع پولیس کاؤنٹر15 پر دی گئی جہاں سے کوئی بھی ان کی مدد کو نہ ایا ۔قوت بصارت سے متاثرہ لڑکی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.