5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھارت نے پاکستان مذاکرات کی باضابطہ دعوت دے دی
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جامع مذاکرات کاعمل مہینوں التواکاشکاربنانے کے بعدبھارت نے بل آخرپاکستان سے مذاکرات کی خواہش ظاہرکردی ہے اوروزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کونئی دہلی آنے کی دعوت دیدی گئی ہے۔لیکن ساتھ ہی پیازکی درآمدبحال کرنے کابھی مطالبہ کیاگیاہے۔بھارت کے وزیرخارجہ ایس ایم کرشنانے نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ شاہ محمودقریشی نے بھارت کادورہ کرنے کی حامی بھی بھرلی ہے تاہم پاکستان کے دفترخارجہ نے واضح کیاہے کہ مسئلہ کشمیراوروسیع ترامورپرمذاکرات کی صورت ہی میں یہ دورہ ممکن ہوگا۔دونوں ملکوں کے درمیان ممبئی حملوں کے بعد سے مذاکرات کے عمل میں پیشرفت نہیں ہوپائی ہے۔تاہم کرشناکاکہناتھاکہ بھارت بات چیت کے لیے تیارہے۔