تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مثبت جواب نہ آیاتوپنجاب میں پی پی کوخداحافظ کہہ دینگے،نوازشریف

جنگ نیوز -
کراچی…مثبت جواب نہ آیاتوپنجاب میں پی پی کوخداحافظ کہہ دینگے اورایجنڈے کی تکمیل کے لئے دوسری راہیں تلاش کی جائیں گی۔جیونیوز کے پروگرام ”آج کامران خان کے ساتھ“ میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے دو ٹوک بات کرتے ہوئے کہا کہاگرحکومت کے ساتھ بات نہیں بنتی توعوام کے پاس جائینگے،اگرہم نے اپنے ایجنڈے پرعمل نہ کیاتوعوام ہمیں نہیں چھوڑیں گے،ہم اپناایجنڈالیکرپورے ملک میں جائیں گے،ہمارے ایجنڈے میں اوربھی بہت سے نکات ہیں۔نوازشریف کا کہنا تھاکہحکومت کوخلوص کے ساتھ ایجنڈاپیش کیا،حکومت ایجنڈانہیں مانتی تویہ بدقسمتی ہوگی،اب بھی حکومت بات مان لے توبہت مسائل حل ہوسکتے ہیں اورمثبت جواب نہ آیاتوپنجاب میں پی پی کوخداحافظ کہہ دینگے اورایجنڈے کی تکمیل کے لئے دوسری راہیں تلاش کی جائیں گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.