5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایم کیو ایم کا حکومتی بینچوں پر بیٹھنے کافیصلہ وقتی انجکشن،فضل الرحمن
جنگ نیوز -
جدہ. . . . . .. . . جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا حکومتی بینچ میں بیٹھناکوئی مستقل فیصلہ نہیں بلکہ ایک وقتی انجکشن ہے۔ پاکستان روانگی سے قبل جدہ میں جے یو آئی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کا قتل دراصل کسی ردِ عمل کا نتیجہ تھا ،اسلئے ہمارے رہنماؤں کو چاہئیے کہ ناموس رسالت پر بہت محتاط ہو کر بات کریں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت میں دوبارہ شامل ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتاحالانکہ ہمیں پانچ پانچ وزارتوں کی پیشکش ہوئی تھی لیکن وزیر اعظم کے قول و فعل میں تضاد کے باعث فی الحال جے یو آئی حکومت میں شامل نہیں ہورہی۔مولانا فضل الرحمان کوائیر پورٹ پر قونصل ویلفئیرجہانگیرمشتاق نے رخصت کیا ۔