تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور،اسلام آباد موٹر وے عارضی طو ر پر بند کر دی گئی

جنگ نیوز -
پشاور. . . . . . پشاور میں شدید دھند کے باعث پشاور ایئر پورٹ اور پشاور اسلام اباد موٹر وے عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔پشاور شہر اور نواحی علاقے کئی روز سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔دھند کی وجہ سے پشاور سے اسلام آباد تک موٹر وے مکمل طور پربند ہے ۔حکام کے مطابق موٹر وے پر حد نظر صفر ہے اور دھند میں کمی کے بعد ہی موٹر وے کو ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا۔ پشاور اسلام آباد موٹروے بند ہونے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کاادباؤ بڑھ گیا ہے۔دوسری جانب پشاور ایئر پورٹ بھی صبح دس بجے تک بند کر دیا گیا ہے اور اندرون و بیرون ملک جانے والی سات پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.