5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
واشنگٹن، پوسٹ آفس میں مشکوک پارسل میں آگ لگی گئی
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . .. امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے پوسٹ آفس میں مشکوک پارسل میں آگ لگی گئی۔ تاہم واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پوسٹ آفس کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ پارسل میں آگ لگنے کا واقعہ گزشتہ روز ریاست میری لینڈ کی دو سرکاری عمارتوں میں پیش آنے والے واقعات کے مشابہ ہے۔