تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانوی ہوائی اڈوں پر القاعدہ حملوں کے خدشے کا اظہار

جنگ نیوز -
لندن. . ... . . .برطانوی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر القاعدہ کے حملے کا خطرہ ہے جس کے بعدائیرلائن انڈسٹری کوالرٹ کردیاگیاہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے اور سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے ہوابازی کی صنعت کو ایک خط لکھا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ القاعدہ ملک میں کسی ہوائی اڈے یا ایسے ہی کسی پرہجوم مقام کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا سکتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹریفک کے شعبے کو انسدادِ دہشت گردی کے سلسلے میں دیا گیا الرٹ لیول بڑھا دیا گیا ہے۔ برطانوی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی واضح طور پر بتا چکی ہے کہ پورے یورپ میں القاعدہ کی طرف سے ممبئی طرز کے حملوں کا خطرہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.