تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وکی لیکس سے متاثرہ افراد سے تعاون کر رہے ہیں،امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . . .امریکا نے کہا ہے کہ وہ وکی لیکس کی جانب سے انکشافات کے نتیجے میں خطرات سے دوچار افراد کو تعاون اور مدد فراہم کر رہا ہے۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکی لیکس کے انکشافات سے دنیا بھر میں سیکڑوں صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو خطرات لاحق ہیں، تاہم امریکی حکومت خطرات سے دوچار افراد کو تعاون اور مدد فراہم کر رہی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی حکومت نے وکی لیکس انکشافات کے بعد کسی کیخلاف کارروائی کی تو ایسی حکومتوں سے تعلقات خراب ہو جائیں گے۔انھوں نے کہا کہ امریکا نے بعض لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقلی میں مدد دی ہے۔انھوں نے بتایا کہ تقریباً ساٹھ افراد ہروقت ان معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.