5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا، کئی ریاستیں پھر برف باری کی لپیٹ میں
جنگ نیوز -
نیویارک. . . . .. .. کئی امریکی ریاستیں ایک مرتبہ پھر برفباری کی لپیٹ میں آگئیں پروازیں تاخیر کا شکار۔ امریکا میں کرسمس کے موقع پر ہونے والی برفباری کے اثرات کم نہ ہوئے تھے کہ شمال مشرقی اور وسط اوقیانوسی ریاستیں دوبارہ برف سے ڈھک گئیں۔ کئی انچ تک برف پڑنے سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ جان ایف کینیڈی، لے گارڈیا اور نیوارک ائرپورٹس پر پروازیں چند گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ محکہ موسمیات کے مطابق میری لینڈ، پین سلوینیا، نیویارک، کنیٹی کٹ اور فلے ڈیلفیا میں برف باری جاری رہے گی۔