تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

افغانستان میں اواکس طیارے استعمال کیے جائیں گے، نیٹو

جنگ نیوز -
برسلز . . . .. . . .نیٹو نے کہا ہے کہ افغانستان میں اواکس طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ برسلز میں نیٹو ترجمان نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اواکس طیارے طالبان کے خلاف فضائی کارروائی کی نگرانی کریں گے۔ طیاروں کا استعمال جنوری کے وسط سے شروع کیا جائے گا اور یہ مشن تین مہینے جاری رہے گا۔ ایواکس یعنی ائربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم طیاروں میں طویل رینج کا ریڈار نصب ہوتا ہے جس کی مدد سے فضا میں دوسرے طیارے کی موجودگی کا پتا لگایا جاسکتا ہے اور تصادم سے بچا جاسکتاہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.