5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ارجنٹائن : پیسے بچانے کیلئے ماں نے بچی کی جان جوکھم میں ڈال ڈی
جنگ نیوز -
بیونس آئرس. . . . .. . . . . بیونس آئرس کے ایک پلیٹ فارم پر خاتون نے محض ٹکٹ کے پیسے بچانے کے لیے اپنی ننھی بچی کی جان خطرے میں ڈالی دی۔ ارجنٹائن کی خاتون نے اپنی بچی کے ہمراہ بڑی کامیابی سے بغیر ٹکٹ سفر مکمل کرلیا۔ لیکن ٹرین سے اتریں تو سامنے ٹکٹ کنٹرول بوتھ تھا جہاں ٹکٹ دکھانا ضروری تھا یا پھر ٹکٹ کے پیسے بھرنا۔ پیسے بچانے کے لیے خاتون نے ٹکٹ کنٹرل بوتھ کے بجائے ٹرین کی پٹری عبور کرنے کی ٹھانی۔ بچی کو پٹری پر اتار کر جیسے ہی خاتون نیچے اترنے لگیں، سامنے سے آتی ٹرین نے انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ پلیٹ فارم پر شور مچ گیا اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔تاہم ٹرین کے گزرنے پر بچی زندہ سلامت باہر نکل آئی۔ننھی بچی نے بتایا کہ وہ پلیٹ فارم کے نیچے موجود جگہ میں سمٹ گئی اور محفوظ رہی۔