تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیر گرفتار

جنگ نیوز -
کراچی . . .. . . . . میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے،4کشتیاں تحویل میں لے لیں،دوسری جانب بھارتی فورسز نے بھی5 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیاہے۔پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرکے پاکستانی حدود میں ماہی گیری کے لئے آنے والے 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار کئے جانے والے بھارتی ماہی گیروں کوExclusive Economic Zone کی حدود سے4 کشتیوں سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے کی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔رابطہ کرنے پر پولیس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کے خلاف فارن ایکٹ اور فشریز ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ گذشتہ روز پاکستان فشر فوک فورم حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سمندر میں ماہی گیری کے لئے گئے ہوئے 5 پاکستانی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی سیکورٹی فورس نے حراست میں لے لیا، اور ان کی کشتی بھی ضبط کرلی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.