تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

خیبرایجنسی:بم نصب کرتے ہوئے دو شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر ایجنسی میں بم نصب کرتے ہوئے دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔مہمند ایجنسی کے قریب شدت پسندوں نے بنیادی صحت کے مرکز کو اڑانے کی کوشش کی جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقہ اکا خیل میں گزشتہ رات دوشدت پسند سڑک کنارے بم کر رہے تھے کہ بم پھٹ گیا جس سے دونوں شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ بم دھماکے سے قریبی پل کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔مہمند ایجنسی اور چار سدہ کے سرحدی علاقے شب قدر کے قریب علاقہ میاں عیسیٰ میں شدت پسندوں نے رات گئے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو دھماکاخیر مواد سے اڑا دیا جس سے عمارت کو جزوی نقصان پہنچا اور چوکیدار زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ادھر شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دس سے زائد جاسوس طیاروں کی پروازوں سے قبائل میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ میران شاہ اسٹیڈیم سے غرلمئے تک علاقوں میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.