5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ہیملٹن ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری
جنگ نیوز -
ہیملٹن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ دوسرے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے136رنز بنائے اور اسکے چار کھلاڑی آوٴٹ ہوئے۔ دوسرے دن کھیل کی دوسری ہی بال پر عمرگل نے ٹم ساوتھی کی وکٹ حاصل کرلی۔ ساوتھی 56 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ولیم سن نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن پھر 50 رنز کے انفرادی اسکور پر تنویر احمد کا شکار بنے۔ اس کے بعد آنے والے بیٹسمن اسکور میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ کرسکے اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 275 رن بنا کر آوٹ ہوگئی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ صفر کے اسکور پر گری جب اوپنر محمد حفیظ کرس مارٹن کی گیند پر ٹم مک اینٹوش کو سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔دوسری وکٹ کی شراکت میں توفیق عمر اور اظہر علی نے 72 رنز جوڑے، اظہر علی 24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ توفیق عمر نے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے 104 گیندوں پر 11 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی لیکن 54 کے انفرادی اسکور پروہ بھی پولین لوٹ گئے۔ایک سو سات کے اسکور پر پاکستان نے اپنی چوتھی وکٹ بھی کھودی۔ یونس خان 23 رنز بنا کر آرنل کا شکار بنے۔