5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی پنجاب میں سردی کی شدت،دھند جاری رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
ملتان…ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دوسرے شہروں میں آئندہ چند روز تک سردی کی شدت برقرار اور دھند جاری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے دوسرے شہروں مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، خانیوال ، وہاڑی ، لیہ اور لودھراں میٹں آئندہ چند روز تک موسم خشک اور سرد رہے گا جس کے باعث سردی اور دھند کی شدت میں کمی آنے کا امکان نہیں ہے دھند کے باعث ملتان میں مختلف پروازوں اور ٹرین کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ موٹر وے پولیس نے کسووال سے ملتان اور ملتان سے بہاولپور تک سفر کرنے والوں کو دن میں بھی لائٹیس آن رکھنے کی تاکید ہے تا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے گا ۔ آج ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دھند کی حد نظر1 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔