تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پشاور اور قبائلی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور مضافاتی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ آئندہ چار دنوں تک مطلع خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ پشاور شہر گذشتہ تین دنوں سے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے اور سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے زندگی کی معمولات متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں درجہ حرارت کم سے کم دو اور زیادہ سے زیادہ تیرہ سینٹی گریڈ رہا۔ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع اور قبائلی علاقوں میں سردی کی لہر جاری ہے ۔ پاڑا چنار میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8، بنوں میں3، رسالپور میں3، سیدو شریف میں3، بالاکوٹ میں4 اور چترال میں منفی3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.