تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ہیملٹن ٹیسٹ : پاکستانی ٹیم مشکلات سے نکل آئی،اسد شفیق کے74رنز

جنگ نیوز -
ہیملٹن … ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن اسد شفیق اور مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو مشکلات سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں275 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔ ہیملٹن میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز260 رنز سات کھلاڑی آوٹ سے آگے بڑھائی مگر پاکستانی بالرز کی نپی تلی بالنگ کی وجہ سے پوری ٹیم275 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ٹم ساوتھی56 اور کین ولیمسن50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔تنویر احمد4 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب بالر رہے، جواب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور مہمان ٹیم کو پہلے ہی اوور محمد حفیظ کا نقصان اٹھانا پڑا، دوسری وکٹ کی شراکت میں توفیق عمر اور اظہر علی نے72 رنز جوڑے، اظہر علی24 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ توفیق عمر نے نصف سنچری مکمل کی اور54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یونس خان صرف23 رنز بنا سکے۔4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست128 رنز جوڑے، جب دوسرے دن کھیل کا اختتام ہوا تو پاکستان نے پہلی اننگز میں4 وکٹ پر235 رنز بنالئے تھے، اسد شفیق74 اور مصباح الحق50 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں اب بھی40 رنز کی برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.