5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امیتابھ کی فلم ’نو ون کیلڈ جیسیکا‘میں رانی اور ودیا کی اداکار ی کی تعریف
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…گزشتہ دن ممبئی میں فلم No One Killed Jessicaکے پریمئیر کے موقع پر سپر اسٹار امیتابھ بچن نے بھی شرکت کی اور فلم میں رانی مکر جی اور ودیا بالن کی اداکاری کی دل کھول کر تعریف کی۔ فلم کے پریمئیر میں ا میتابھ بچن نے ودیا بالن کی درخواست پر شرکت کی اور ایک طویل عرصے کے بعد رانی مکر جی سے ملاقات کر کے فلم میں ان کے کا م کو بھی سراہا ۔واضح رہے کہ یہ فلم آج عام نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی جس میں رانی مکر جی اور ودیا بالن مر کزی کر دار ادا کر رہی ہیں۔