تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیویارک:نامعلوم افراد کے ہاتھوں پاکستانی خاتون قتل

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکہ کے شہر نیویارک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی نژاد امریکی خاتوں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک پاکستانی نژاز امریکی خاتون کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔خاتون کی عمر 40 سال تھی اور وہ تین مہینے قبل ہی امریکی شہریت حاصل کرنے امریکہ آئی تھیں۔ چار جنوری کی صبح8 بجے وہ گھر سے سیر کیلئے نکلی لیکن واپس نہ آئی جس پر اس کے اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ۔نامعلوم افراد نے خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کو ویرو زانو کے پل کے نزدیک پھینک دیا ۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق گمشدگی کے ٹھیک 3 گھنٹے کے بعد ہی اس خاتون کو قتل کردیا گیا تھا ۔نازیہ سعید کا تعلق لاہور سے تھا اور ان کے تین بچے ہیں بڑی بیٹی پاکستان میں موجود ہیں جبکہ چھوٹی بیٹی اور ایک بیٹا ان کے ساتھ تھا،،کوئنز میں ایک دوست کے گھر مقیم تھیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.