5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی:رواں ماہ اب تک 19مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق
جنگ نیوز -
کراچی …کراچی میں رواں ماہ کے دوران اب تک انیس مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہو چکی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے سوائن فلو سرویلنس سیل کے سربراہ ڈاکٹر سریش کمار نے جیو نیوز کو بتایا کہ یہ سارے کیسز کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف ایک دن میں کراچی میں ایک لیڈی ڈاکٹر سمیت آٹھ نئے مریض سامنے آئے تھے۔ان کیسز میں تین بچے بھی شامل تھے۔متاثر ہونے والی لیڈی ڈاکٹر عباسی شہید اسپتال میں تعینات ہیں۔ ڈاکٹر سریش کمار نے بتایا کہ رواں ماہ سامنے آنے والے سوائن فلو کیسز کی مجموعی تعداد 19 ہو گئی ہے۔