5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا نے ٹویٹر سے وکی لیکس کی سابقہ رکن کی تفصیلات مانگ لیں
جنگ نیوز -
واشنگٹن …وکی لیکس کے انکشافات سے متاثرہونیوالی امریکی حکومت نے ویب سائٹ کی سابقہ رضاکار خاتون کے ٹویٹرپر بھیجے گئے پیغامات اور ذاتی معلومات کی تفصیلات مانگ لیں۔ آئس لینڈ کی رکن پارلیمنٹ اور وکی لیکس کیلئے ماضی میں کام کرنے والی خاتون برجیٹاجونس ڈوٹرBirgitta Jonsdottirنے انکشاف کیا ہے کہ امریکی محکمہ انصاف نے ٹویٹرانتظامیہ سے نومبر دو ہزار نو سے اب تک بھیجے گئے پیغامات کی تفصیل مانگی ہے۔برجیٹاکاکہنا ہے کہ اس سے پہلے کہ ٹویٹر ان کے بارے میں تمام معلومات امریکی حکام کے حوالے کردے وہ اس کیخلاف عدالت میں جائیں گی ان کے پاس قانونی جنگ لڑنے کیلئے صرف دس دن ہیں۔برجیٹاکاکہناہے کہ امریکی حکام کا مقصد صرف ٹویٹر پیغامات کی تفصیل جاننا نہیں بلکہ وہ مزید آگے جاسکتے ہیں۔ وکی لیکس کی حامی خاتون کے مطابق یہ مطالبہ صرف ان کے خلاف نہیں بلکہ وکی لیکس کیلئے کام کرنیوالے ہر شخص کیلئے وارننگ بھی ہے۔