5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی: حب ریور روڈ پر کھڑی موٹرسائیکل سے 5کلو بارود برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…افضل ندیم…کراچی میں حب ریور روڈ پر ایک موٹر سائیکل میں نصب پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن میں کراچی سے بلوچستان جانیوالی مرکزی شاہراہ حب ریورروڈ پر آج صبح پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک موٹر سائیکل نمبر BD1868کھڑی دیکھی جس کی تلاشی لی گئی تو اس کی بیٹری کے ساتھ تقریباً پانچ کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب تھا جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے بارود کو موٹر سائیکل سے الگ کیا۔پولیس کا شبہ ہے کہ کسی نے دہشت گردی پھیلانے کیلئے یہ موٹر سائیکل مصروف مقام پر کھڑی کی تھی۔بم ڈسپوزل کے مطابق موٹر سائیکل کے ساتھ ٹائمر وغیرہ نہیں تھا تاہم اسے اسٹارٹ کرنے کی کوشش میں دھماکا ہوسکتا تھا۔