5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شہزادہ ولیم اپنی منگیتر کو29ویں سالگرہ کا تحفہ دینے کیلئے پریشان
جنگ نیوز -
لندن …شہزادہ ولیم کی منگیتر کیٹ مڈلٹن کل29 برس کی ہورہی ہیں اور برطانوی شہزادہ پریشان ہے کہ اس اہم موقع پر وہ ، مستقبل کی شہزادی اور اپنی خوابوں کی ملکہ کی نذر کیا تحفہ کرے۔ لندن میں واقع شہزادہ ولیم کے پسندیدہ ڈپارٹمنٹل اسٹور نے شہزادے کی الجھن دور کرنے کیلئے تحائف کی فہرست تیار کرلی ہے۔ تحائف میں سرِ فہرست مون لائٹ کا سیاہ اسکرٹ ہے جو فیشن ماہرین کے مطابق اسٹائل آئیکون کیٹ مڈلٹن کو خوب جچے گا۔ تحفے کے ساتھ چاکلیٹ اور پھول تو ہونگے ہی ، لیکن اسٹور میں سب سے زیادہ چلنے والے گلیکسی سینڈلز تحائف کی فہرست میں شامل نہیں۔اس قسم کے جوتے شاید کیٹ کو پسند نہیں۔ اعلیٰ قسم کے زیوارت کی وسیع رینج بھی شہزادہ ولیم کے سامنے ہے لیکن شہزادے کی نظر انتخاب کسی ایسے گہنے پر ہی پڑے گی جس کے سامنے کیٹ کی انگلی میں سجی لیڈی ڈیانا کی نیلم کی انگوٹھی کی چکا چوند بھی ماند پڑجائے۔