5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا کوپاکستان کے مالی اور گورننس معاملات میں مداخلت کا حق ہے،منٹر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…امریکی سفیرکیمرون منٹر نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو فنڈز فراہم کرتا ہے اسلئے اسے پاکستان کے مالی اور گورننس کے معاملات میں مداخلت کا حق ہے ۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ امداد دیتا ہے جو قرضوں سے مختلف ہے ۔ اس لئے امریکا کو پاکستان کے مالیاتی اور گورننس کے معاملات میں مداخلت کا حق ہے ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ امریکا پاکستان سے مطالبات کررہا ہے لیکن عزت و احترام کے ساتھ ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے سے متعلق ہلیری کلنٹن کا بیان غلط طور پرپیش کیا گیا ۔کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ اگر امریکا مسئلہ کشمیر کے حل میں کوئی کردار ادا کر سکتا ہو تو ضرور کرے گا ۔ پاک بھارت تجارت شروع ہوجائے تو اس سے نہ صرف تعلقات بہتر ہوں گے بلکہ روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ امریکی سفیرنے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ امریکا شمالی وزیرستان میں آپریشن کیلئے پاکستان پردباؤ ڈال رہا ہے ۔