5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بھاشا ڈیم پر کمیشن قائم کیا جائے گا،چیئر مین واپڈا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھاشا ڈیم کے اسپل وے کیلئے زمین6 ماہ پہلے حاصل کی گئی ہے اور اس پر کام جاری ہے۔ ڈیم پر فوری بجلی پہنچانے کیلئے16 میگا واٹ کا تھرمل اور18 میگا واٹ کا ہائیڈل پروجیکٹ لگایا جائیگا۔چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ بھاشا ڈیم کے متاثرین کو متبادل زمین اورفنڈز کی فراہمی3 سال میں مکمل کرلی جائیگی۔ اس زمین پر ڈیم کی جھیل تعمیر ہوگی جبکہ ڈیم کے اسپل وے پر کام جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم پر کمیشن قائم کیا جائیگا۔ اس کمیشن میں خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور وفاق کے نمائندے شریک ہوں گے۔ کمیشن کی تجویز واپڈا من و عن تسلیم کرے گی۔ شکیل درانی نے بتایا کہ ایک ماہ کے اندرکنٹریکٹرز کو ڈھائی ارب اورمتاثرین کو ساڑھے تین ارب روپے ادا کردیئے جائیں گے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کو بجلی کی فراہمی کیلئے12 میگا واٹ کے تھرمل پاورپلانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔