تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت میں پیاز کے بھاؤ چڑھ گئے، پاکستان میں قیمتیں گرگئیں

جنگ نیوز -
لاہور…واہگہ بارڈر سے بھارت کو پیاز کی برآمدات روکنے کے باعث مقامی سطح پر اس کی قیمتوں میں کمی تو دوسری جانب بھارت میں اس کی قیمتوں میں5سے10 روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سبزی منڈی مار کیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین آصف احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت کو واہگہ بارڈر سے پیاز کی برآمدات روکنے کے باعث مقامی سطح پر اس کی قیمت میں10 سے15 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور یہ ہول سیل سطح پر30 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت کی جارہی ہے۔ غیر ملکی ذرائع بلاغ کے مطابق بھارت کی حکومت واہگہ بارڈر سے پیاز کی درآمد دوبارہ شروع کرنے کیلئے پاکستانی حکومت سے درخواست بھی کی ہے ۔اس کے علاوہ ہول سیل سطح پر ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور سبزی منڈی ذرائع کے مطابق سخت سردی کے باعث اندروں سندھ سے ٹماٹر کی رسد کم ہونے کے باعث ہول سیل سطح پر یہ70 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.