5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام بولرمکھایا نتینی کل اپناآخری میچ کھیلیں گے
جنگ نیوز -
ڈربن …جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام کرکٹر مکھایا نتینی بھارت کیخلاف کل اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آخری میچ کھیلیں گے۔مکھایا نتینی جنوبی افریقا کی جانب سے انٹر نیشنل کرکٹ کھیلنے والے پہلے سیاہ فام کھلاڑی ہیں، ان کا گیارہ سالہ کرکٹ کیرئیر کئی کارناموں سے بھرا پڑا ہے۔نتینی نے ٹیسٹ کرکٹ میں390 اور ون ڈے میں266کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اب وہ ٹی 20 کرکٹ کو بھی خیر باد کہہ رہے ہیں اور بھارت کیخلاف کل ہونیوالا ٹی ٹوئنٹی میچ ان کے کرکٹ کیریئر کا آخری میچ ہوگا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوگی جس میں جنوبی افریقا کے صدرجیکب زومانتینی کو ان کی خدمات پر ایوارڈ سے نوازیں گے، نتینی کا کہنا ہے کہ اپنے ہی ملک میں کیرئیر کا آخری میچ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔