تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسلحہ برآمدگی کیس:شاہ زین بگٹی کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی

جنگ نیوز -
کوئٹہ …کوئٹہ میں سیشن کورٹ نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی اسلحہ برآمدگی کیس میں ان کی ضمانت کیلئے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی جانب سے ان کے وکیل وشوا ناتھ کوہلی ایڈووکیٹ نے اسلحہ برآمدگی کیس میں سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جس پربحث کے بعد سیشن کورٹ نے دو روز قبل فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور آج سیشن کورٹ نے ان کی درخواست پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا، فیصلے کے بعد نوابزادہ شاہ زین بگٹی کے وکیل وشوا ناتھ کوہلی نے کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیشن کورٹ سے شاہ زین بگٹی کی ضمانت کی درخواست مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پیر کو ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.