5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چین :2030تک تمباکونوشی سے ہلاکتوں کی تعداد 3گنا ہوجائینگی
جنگ نیوز -
بیجنگ…فارن ڈیسک… چین میں تمباکو نوشی سے ہلاکتوں کی تعداد2030تک سالانہ تین گنا ہو جائیں گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں تمباکو نوشی کے خلاف سخت اقدامات نہ کیے گئے تو سگریٹ نوشی سے متعلقہ اموات کی تعداد تین گنا تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ میں انسداد تمباکو نوشی کی کوششوں کو روکنے کا الزام چینی سگریٹ انڈسٹری پر لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق2030تک ہر سال35لاکھ چینی سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہلاک ہو جائے گے۔جب کہ 2005میں ان ہلاکتوں کی سالانہ تعداد12لاکھ تھی۔2006میں عالمی ادارہ صحت کی ذیلی تنظیم فریم ورک کنونشن آن ٹوبیکو کنٹرول نے چین کو 9جنوری2011تک حتمی تاریخ دی تھی کہ چین ملک میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین وہ تاریخ نظر انداز کر رہا ہے۔چین اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ سگریٹ بنانے اور استعمال کرنے والا ملک ہے اور سب سے زیادہ تمباکو نشی سے اموات بھی چین میں ہو رہی ہیں۔