5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اپوزیشن میں بیٹھنے سے گھبرانے والے نہیں، صدر پی پی پنجاب
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو منالیا ، اب مولانا فضل الرحمان کو بھی راضی کر لیں گے۔ وہ لاہور میں ثمینہ خالد گھرکی کے گھر سلمان تاثیر کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ امتیاز صفدر وڑائچ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے سے نہیں گھبراتی۔ پنجاب حکومت کے بارے میں کئی تحفظات ہیں لیکن اختلاف ایک طرف رکھ کر اداروں اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ساتھ چل رہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت کے ساتھ اتحاد قائم رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ قیادت نے کرنا ہے، انہیں ہمارے جذبات کا علم ہے۔