تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

قائد اعظم ٹرافی: پی آئی اے نے کراچی بلیوز کوہراکر فائنل میں جگہ بنالی

جنگ نیوز -
کراچی …اعزاز بن الیاس کی تباہ کن بولنگ کے باعث پی آئی اے نے کراچی بلیوز کو اننگز اور16رنز سے شکست دیکر قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنالی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری میچ کے تیسرے دن کراچی بلیوز کی ٹیم دوسری اننگز میں سو کے اسکور پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ پی آئی اے نے پہلی اننگز میں262رنز بنائے تھے،فاسٹ بولر اعزازبن الیاس نے پی آئی اے کی کامیابی میں اہم کردرا ادا کیا ۔ پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سات وکٹیں حاصل کیں ،انہوں نے میچ میں14وکٹیں حاصل کیں۔ قائد اعظم ٹرافی کا فائنل13جنوری سے پی آئی اے اور حبیب بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، نینبشل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیو الا فائنل فلڈ لائٹس میں کھیلا جائیگا یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کا فائنل مصنوعی روشنی میں ہوگا، جس میں گلابی یا زرد رنگ کی بال استعمال کی جائے گی، جیو سوپر اس تاریخی میچ کو براہ راست نشر کریگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.