تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برطانیہ:سیاسی پناہ حاصل کرنیوالوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی

جنگ نیوز -
لندن…فارن ڈیسک…برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی درخواستوں میں نمایاں کمی ہو گئی یہ کمی جعلی شادیوں کے خلاف سخت اقدامات کے نتیجے میں سامنے آئی۔ برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستانیوں کے لیے ویزادرخواستوں کے ساتھ بائیومیٹرک تصیلات لازمی قرار دے دی گئی۔برطانوی اخبار’انڈیپنڈیٹ ‘کے مطابق2008کی نسبت 2010میں سیاسی پناہ کی درخواست کرنے والوں کی نصف تعدا درہ گئی ہے۔ تعدا د کم ہونے کا عمل 2002سے مسلسل جاری ہے 2002میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں کی سب سے زیادہ11634درخواستیں موصول ہوئی۔وزارت انصاف کے اعدادوشمار کے مطابق2010میں1939درخواستیں جب کہ2009میں2689درخواستیں موصول ہوئیں۔دس میں سے نو درخواستیں غلط پائی گئی۔19سو درخواستیں غیر یورپی یو نین ممالک کی طرف سے ملی۔پاکستان کی طرف سے ویزا درخواستوں کے ساتھ بائیو میٹرک ٹیکنالوجی تفصیلات کو لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے۔2010میں پانچ ممالک کی طرف سے سب سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں۔ جن میں نائجیریا20فیصد،چین11،پاکستان10.3،کانگو3.6اور افغانستان سے3.6فی صد درخواستیں موصول ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.