تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جولائی تا نومبر2010: ٹیکسٹائل برآمدات کی مالیت میں23 فیصد اضافہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…عالمی سطح پر ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جولائی تا نومبر 2010کے دوران ملکی ٹیکسٹائل برآمدات کی مالیت میں تقریباً 23 فی صد کا اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات5 ارب12 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں4 ارب17کروڑڈالر تھیں۔ برآمدات کی مالیت میں اضافے کی وجہ عالمی منڈیوں میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہے، اس عرصے میں پاکستان سے بیڈ ویر کی برآمدات کے حجم میں صرف دو فی صد اضافہ ہوا مگران کی مالیت میں پچھلے سال سے14 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔ اسی طرح کپاس کے برآمدی حجم میں48 فیصدکمی جبکہ کاٹن یارن کے برآمدی حجم میں26 فیصد کمی ہوئی مگر ان دونوں کی مالیت میں بالترتیب12 اور18 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی تا نومبر2010 کے دوران اس شعبے کی سب سے زیادہ برآمد ہونیوالی نٹ وئیر مصنوعات کی مالیت میں بھی21 فی صد کا اضافہ دیکھا گیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.