5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پال میکارٹنی پرنس ولیم کی شادی کے استقبالیے میں پرفارم کریں گے
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…68سالہ مشہور برطانوی موسیقار، گلوکاراور کمپوزر پال میکارٹنی(Paul McCartney)ممکنہ طور پر پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کے بعد بکنگھم پیلس میں ہونے والی استقبالیے کی تقریب میں پرفارم کریں گے۔لیجنڈری میوزک بینڈ بیٹلز کے نامور سنگر پال میکارٹنی کو بکنگھم پیلس میں ہونے والی استقبالیے کی تقریب میں پرفارم کرنے کی پیشکش کی گئی ہے کیونکہ کیٹ اور ولیمز دونوں ہی ان کی گائیکی کے بہت بڑے مداح ہیں۔واضح رہے کہ کیٹ میڈلٹن اور پرنس ولیم نے اپنی شادی کے مہمانوں کی فہرست ترتیب دے دی ہے اور استقبالیے میں پرفارمنس کے لیے پال میکارٹنی انکی اولین پسند ہیں جبکہدوسری جانب پال میکارٹنی تقریب میں پرفارمنس کا دعوت نامہ ملنے پر بیحد فخر محسوس کررہے ہیں۔