تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملائیشیا لائیواسٹاک شعبے میں پنجاب حکومت سے تعاون کرے گا

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت اور ملائیشیا نے لائیو اسٹاک کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے۔ تقریب ایوان وزیراعلیٰ میں ہوئی۔تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، دیگر صوبائی حکام اور ملائیشیا کے وفد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو ترقی دے کر غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 25 ٹن حلال گوشت ملائیشا سے برآمد کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب میں ایران کے اشتراک سے ملک کا بہترین سلاٹر ہاؤس قائم کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.