5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مہنگی ترین کاسمیٹکس سے جان چھڑانے کیلئے سرخ گاجریں استعمال کریں
جنگ نیوز -
لندن …مہنگے ترین کاسمیٹکس سے جان چھڑانا ہے تو سرخ سرخ گاجریں استعمال کریں۔ قدرت کا یہ حسین تحفہ آپ کو خوب صورت بنانے میں بہت اہم کردار اداکرتا ہے۔سرخ سرخ گاجریں میک اپ کا اچھا متبادل بن سکتی ہیں۔ سائنس دانوں کے مطابق گاجرکا استعمال نہ صرف تندرست اور صحت مند رکھتاہے بلکہ اپنی خوراک میں گاجر کا بھرپور استعمال کرنے والے مرد اور خواتین کی جلد میں سنہری چمک پیدا ہوجاتی ہے۔ ان کا رنگ نکھرجاتا ہے اور چہرہ دمکنے لگتا ہے۔گاجر میں موجود قدرتی رنگ کیرو ٹینائڈزcarotenoidsجلد کو چمک دینے میں بہت اہم کردار رکھتا ہے۔سائنس دانوں کے مطابق دو ماہ تک گاجروں کے استعمال سے فرق صاف نظر آئیگا۔اس سے پہلے کہ گاجروں کا موسم ختم ہو، آپ بھی اس نادر موقع سے فائدہ اٹھائیں۔