5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
معاشی بحران سے نکلنے میں مزید 4سے 5برس لگیں گے، امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکی ادارے فیڈرل ریزرو کے چیئرمین بین برنانکے نے کہا ہے کہ ملک میں بیروزگاری میں کمی لانے کیلئے معیشت کو تیزی سے معاشی بحران سے نکلنا ہوگا جس میں مزید چار سے پانچ برس لگ سکتے ہیں۔امریکی سینیٹ میں معیشت کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بین برنانکے نے بتایا کہ افراط زر میں اضافے سے بیروزگاری کی شرح بھی بڑھی ہے جس کی وجہ سے امریکی معیشت کو کافی دھچکے لگے ہیں۔ ادھر امریکی لیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکا میں گذشتہ ماہ دسمبر میں بیروزگاری کی شرح 9.8فیصد سے کم ہوکر 9.4فیصد کی سطح پر آگئی ہے جو اپریل1998 میں بیروزگاری کی شرح میں بڑی کمی بتائی جارہی ہے۔